وشما فاطمہ نے بھارتی میڈیا کو “آرام سے سونے” کا مشورہ دے دیا

Vishma Fatima advises Indian media to “sleep peacefully”
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وشما فاطمہ نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا مذاق اڑا دیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اداکارہ وشما فاطمہ نے دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کا مذاق اڑایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

LOADING...

اداکارہ نے ویڈیو میں مسکرانے کی ایموجی بنائی ہےویڈیو میں بھارتی تجزیہ کاروں اور اینکرز کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ پاکسان شہریوں کو رات جاگنے کا مشورہ دے رہے ہیں جب لوگ گھروں میں سکون سے سو رہے تھے۔وشما فاطمہ ویڈیو میں بھارتی اینکز کا تبصرہ سنتے ہی بیڈ پر گری اور سو گئیں۔

 واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر کراچی سمیت دیگر شہروں پر حملوں کی جھوٹی خبریں نشر کی جارہی ہے جب پاکستان میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔اے آر وائی نیوز نے کراچی سے لائیو رپورٹس نشر کیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزمرہ زندگی معمول پر ہےواضح رہے کہ وشما فاطمہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس میں مرکزی کردار وہاج علی اور ہانیہ عامر نے ادا کیا تھا۔




اشتہار


اشتہار