مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا گیا ہے۔الحرمین الشریفین میں ادارہ دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ حج سیزن میں ضیوف الرحمان کے تحفظ کی خاطر خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کیا جائے۔سعودی عرب میں میں شدید گرمی کی وجہ سے الحرمین الشریفین میں عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر دینی امور کے سربراہ نے خصوصی ہدایت کی ہے تاکہ حجاج کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
LOADING...