پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری

Notification issued for reduction in prices of petroleum products
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 74 روپے 28 پیسے کی کمی کے بعد 299 روپے 50 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 67 روپے 31 پیسے کم ہونے کے بعد 311 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جا رہی ہے۔

LOADING...

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، عوام نےمشکل صورتحال میں صبروتحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس بحران کے آغاز سے ہی ہم نے اپنے وسائل سے تیل کی قیمتوں میں جس قدر ہو سکا کمی لانے کی کوشش کی، جس قدر ممکن ہوا عوام کو مہنگائی کی عالمی لہر سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے۔




اشتہار


اشتہار