پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا معاملہ، رجسٹریشن کیلئے نیا بلڈنگ اور ہائی جینک سرٹیفکیٹ پیش کرناہوگا، پرانے بلڈنگ فٹنس ،ہائی جینک سرٹیفکیٹ پر رجسٹریشن نہیں ہوگی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے زیر تحت پرائیویٹ سکول آنرز کا اجلاس ہوا، اجلاس سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ کی زیر صدارت ہوا، قاضی سکول وپاک ایوان تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم کی شرکت کی۔
LOADING...
غلام مصطفی ہمدانی،حافظ نیازاحمد،فیض رسول، کپس، بیکن ہاؤس ، قاضی ایپکس،کڈز کیمپس ،سٹی سکول مالکان، یونیک،لاہور گرائمر،دار ارقم ،دی ایجوکیٹرز،لاکاس ،الائیڈ سکول مالکان نے شرکت کی۔قاضی نعیم انجم کا کہنا تھا کہ گلی محلے میں قائم سکولوں کیلئے بسیں چلانا مشکل ہے، التواء کا شکار سکولوں کی رجسٹریشن فی الفور جاری کی جائیں، سکولوں کو رجسٹریشنز ملنے سے بورڈ سے الحاق کامسئلہ حل ہوگیا ۔
سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولوں کورجسٹریشن کیلئے بسوں کی خریداری کرنا لازم ہوگا، تمام سکول فری کمپلسری ایکٹ 2024 پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں، لائسنس میں تجدید تمام سکولوں کو دی جارہی ہیں، نئے لائسنس کیلئے تمام دستاویزات کی چیکنگ سمیت سکول وزٹ بھی ہوگا۔