پنجاب میں برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم

Birth and death registration fees, which have been prevalent for years in Punjab, have been abolished.
پنجاب میں برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم  کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بریتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025نافذہو گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی،پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلامعاوضہ کرائی جا سکے گی۔

LOADING...

 وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمپیوٹرائزڈ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا، پنجاب میں لیٹ برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری یوسی، میونسپل کمیٹی میں 7سال تک بلامعاضہ اندراج کرا سکتے ہیں،شناخت ہر شہری کا بنیادی حق، آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،سروسز کے حصول کیلئے ڈیجیٹل برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازم ہے۔




اشتہار


اشتہار