اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل) پیر کیلیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کہا گیا کہ بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق یکم جون کو جی ایس او سرکل صبح 06:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک، آزاد پتن صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک، 132KV نئی واہ گرڈ اسٹیشن صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک، 132KV گرڈ اسٹیشن چکوال، تلہ گنگ، بگوال کہوٹہ سٹی پالندری، 132KV نیو واہ باہتر موڑ اور گردونواح کے علاقے بند رہیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔