دل کی بیماری میں مبتلا بھارت سے بغیر علاج واپس آئے 9 سالہ عبداللّٰہ کی سرجری کردی گئی

9-year-old Abdullah, who returned from India without treatment and was suffering from a heart condition, underwent surgery
  آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں دل کی بیماری میں مبتلا اور بھارت سے بغیر علاج واپس آئے بہن بھائی میں سے 9 سالہ عبداللہ کی سرجری کردی گئی۔جیو نیوز سے گفتگو بچوں کے والد شاہد علی کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں 9 سال کے عبداللہ کی سرجری کی گئی جب کہ 7 سالہ منسا کی انجیوپلاسٹی کی گئی ہےبچوں کے والد کا بتانا ہے کہ  7 سالہ منسا کی اوپن ہارٹ سرجری 6 ماہ بعد کی جائے گی۔عبداللہ کا ایک بڑا آپریشن مکمل ہوگیا اور دوسری سرجری کچھ وقت بعد ہوگی۔

LOADING...

 بچوں کے والد نے بتایاکہ ضرورت پڑی تو دونوں بچوں کی دوبارہ انجیوپلاسٹی بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل، وفاقی وزیر صحت اور دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں واضح رہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا  جس کے باعث علاج کیلئے جانے والے بہت سے لوگوں کو بغیر علاج کروائے ہی واپس بھیج دیا گیا تھا ۔ان افراد میں پیدائشی دل کی بیماری میں مبتلا  9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا  بھی  بغیر علاج وطن واپس آگئے تھے۔

اشتہار


اشتہار