
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کے علاقے ببویوادی میں ایک خاتون کو اپنی 14 سالہ بیٹی کی نہانے اور کپڑے بدلتے ہوئے خفیہ ویڈیوز بنانے اور انہیں دوستوں، خاندان اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آٹھویں جماعت کی طالبہ نے اپنی ماں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔
LOADING...
نیوز 18 کے مطابق بیٹی کو جنوری میں ان ویڈیوز کے بارے میں پتہ چلا جب اس کی خالہ نے اسے بتایا کہ انہیں ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے ویڈیوز کی ٹریسنگ کی اور انہیں ماں کے موبائل فون سے جوڑا۔بیٹی کے مطابق اس نے اپنی ماں کے غیر ازدواجی تعلقات کے بارے میں مالک مکان کو بتایا تھا جس کے بعد اس کی ماں نے معاملے سے توجہ ہٹانے اور بیٹی کو مزید کچھ بتانے سے روکنے کے لیے یہ ویڈیوز بنائیں اور پھیلائیں۔
پولیس نے بتایا کہ ماں کے ساتھی نے بھی ویڈیوز پھیلانے میں مدد کی، جسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔شکایت درج ہونے کے بعد ماں اپنے ساتھی کے ساتھ شہر سے فرار ہو گئی لیکن تین ماہ بعد پولیس کو ان کے ٹھکانے کی معلومات ملیں اور انہیں کھڑک وسلا ڈیم کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ماں کے موبائل فون کو ضبط کر لیا ہے جس کی فورینزک لیب میں جانچ کی جائے گی۔