امریکی پرواز میں ہنگامہ: خاتون مسافر کی غلیظ حرکت نے جہاز ’آؤٹ آف سروس‘ کردیا

Uproar on US flight: Female passenger's dirty act puts plane 'out of service'
امریکہ پرواز میں خاتون مسافر کی غلیظ حرکت نے دوران فلائٹ ہنگامہ کھڑا کر دیا۔نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فلاڈیلفیا سے شکاگو جانے والی معمول کی پرواز میں اس وقت غیر متوقع موڑ آیا جب جہاز میں سوار ایک خاتون نے دوران پرواز برہنہ ہو کر اپنی سیٹ پر رفع حاجت کر ڈالی، جس سے دیگر مسافر صدمے کا شکار ہوگئے۔

LOADING...

رپورٹ کے مطابق شکایت موصول ہونے پر، پولیس حکام اور ایک طبی ٹیم ہفتے کے روز شکاگو کے مڈ وے ایئرپورٹ پہنچی جب ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی پرواز 418 لینڈ کی۔رپورٹس کے مطابق، خاتون مسافر نے اپنے کپڑے اتار کر سیٹ پر رفع حاجت کی، جس کے باعث ایئرلائن کو طیارے کو چند گھنٹوں کے لیے ’آؤٹ آف سروس‘ کردیا گیا۔

امریکی پرواز میں ہنگامہ: خاتون مسافر کی غلیظ حرکت نے جہاز ’آؤٹ آف سروس‘ کردیا
ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے اس واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ اہمیت کسٹمرز اور ملازمین کی حفاظت ہے، اور ہم اپنی فلائٹ کریو کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہیں۔ائیرلاین کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایسی غر متوقع صورتحال کے لیے اور مسافروں کے سفر میں کسی بھی تاخیر کے لیے ان سے معذرت خواہ ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ ائیرپورٹ حکام نے پرواز کے پہنچنے کے بعد مسافر کے خلاف کیا کارروائی کی۔






اشتہار


اشتہار