لاہور:پی آئی اے کا سکردو اور گلگت کے لیے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ

Lahore: PIA decides to start flights to Skardu and Gilgit
پی آئی اے نے سکردو اور گلگت کے لیے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔لاہور سے سکرودو، لاہور سے گلگت دوطرفہ پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سکردو اور گلگت کے لیے 31مارچ سے پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

LOADING...

لاہور سے سکردو ہفتہ وار 2 پروازوں کا فیصلہ،لاہور سے سکردو اور سکردو سے لاہور سوموار اور بدھ کو پرواز آپریٹ کی جائے گی۔لاہور سے گلگت کے لیے بھی ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور سے گلگت دوطرفہ پروازیں جمعرات اور اتوار کے روز آپریٹ کی جائیں گی۔پی آئی اے نے پروازوں کے آغاز کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔





اشتہار


اشتہار