LOADING...
یہ الفاظ پڑھ کر مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ شاید جنت اور فیصل کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔ کمنٹس سیکشن میں ایک صارف نے لکھا، ’’جنو، ایان اور آنٹی نے فیصل کو اَن فالو کر دیا ہے۔ یقین نہیں آرہا!‘‘ جب کہ ایک اور صارف نے کہا، ’’جنت، ابھی تو آپ کو فیصل کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔
گرو سیلیبریٹی ماسٹر شیف کا فاتح ہے، فیصل کتنا ڈپریس ہوگا، اور آپ نے اسے چھوڑ دیا۔‘‘یاد رہے کہ ایک وقت تھا جب دونوں کی جوڑی کے چرچے ہر طرف تھے۔ اگرچہ انہوں نے کبھی کھل کر اپنے تعلقات کے بارے میں بات نہیں کی، لیکن ’سیلیبریٹی ماسٹر شیف‘ کے دوران فیصل نے ایک دلچسپ تبصرہ کیا تھا۔
جب ان کی کھانا پکانے کی مہارت کی تعریف کی گئی، تو انہوں نے کہا، ’’اس شو کے بعد تو میری شادی پکّی ہوجائے گی۔‘‘اگرچہ فیصل نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن مشہور ہدایتکارہ فرح خان نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ’’جنت کی سیر تو کرواؤں گی میں۔‘‘جنت زبیر نے 2007 میں ڈراما ’دل مل گئے‘ سے اداکاری کی شروعات کی۔
انہوں نے ’مٹی کے بنّو‘ اور ’پھلوا‘ جیسے ڈراموں میں اپنے کرداروں سے شہرت حاصل کی۔ فلموں میں بھی انہوں نے ’لو کا دی اینڈ‘ اور ’ہچکی‘ جیسی فلموں میں کام کیا، لیکن فلمی دنیا میں انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔تاہم، سوشل میڈیا پر جنت کی موجودگی نے انہیں ایک بڑا فین بیس دیا ہے۔ وہ ٹک ٹاک، ڈبز میش اور میوزیکلی جیسے پلیٹ فارمز پر اپنی ویڈیوز سے لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکی ہیں۔