نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار’اڑھائی کروڑبرآمد

Suspects who robbed a private bank's cash van arrested, Rs 25 million recovered
پشاور کے علاقے ہشت نگری میں بینک آف پنجاب کی کیش وین کو لوٹنے والے ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں بینک آف پنجاب کی کیش وین کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق 3مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی کو اسلحے کے زور پر روک کر لوٹا، مسلح ڈاکو ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر گاڑی میں فرار ہوئے۔

LOADING...

ذرائع کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اڑھائی کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے، مزید رقم کی برآمدگی اور دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق لوٹی گئی رقم تین کروڑ سے زائد تھی تاہم کیش وین میں اصل رقم کتنی تھی، اس حوالے سے بینک سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینک کیش سپلائی کرنے والی گاڑیوں کیلئے طے شدہ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیاپولیس نے واقعے کی مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس کی مدد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ڈکیت چار تھے، جن میں سے دو موٹر سائیکل پر آئے تھے۔پولیس نے بتایاکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور لوٹی گئی باقی رقم کی برآمدگی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔





اشتہار


اشتہار