توہم پرستی کی انتہا: راستہ کاٹنے پر خاتون نے سہیلیوں کے ساتھ مل کر بلی جلا کر مار دی

Extreme superstition: Woman and friends set cat on fire after it crossed the road
بھارت میں توہم پرستی کی انتہا عروج پر ہے، راستہ کاٹنے پر تین خواتین نے بلی کو جلا کر مار ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں ایک خاتون اور اس کے دوست قانون کے شکنجے میں ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر ایک جنگلی بلی کو پکڑا، اسے آگ لگا دی، اور اس ظالمانہ فعل کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

LOADING...

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھوجپور تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ ایس پی دیہات کنور آکاش سنگھ کے مطابق کسی نے بلی کی ویڈیو بنا کر دہلی میں قائم وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کو ای میل کے ذریعے شکایت بھیجی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔آکاش سنگھ نے کہا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ابھی ویڈیو شیئر نہیں کر سکتے کیونکہ تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون اور اس کے دوستوں نے جنگلی بلی کو جلانے کی ویڈیو بنائی۔ پولیس کو وہ بائک ملی جس پر وہ تینوں سوار تھیں جن کا پتہ بھوجپور کی پریا نامی خاتون سے ملا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین ملزمان پر جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔





اشتہار


اشتہار