امریکا کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی کی خبروں پر بین الاقوامی امور کے ماہر فیض رحمان اور ڈاکٹر ہما بقائی کا اہم بیان آگیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے لیے سفری پابندی کا حکم نامہ آج جاری ہونے کا امکان ہے ، اس فہرست میں پاکستان سمیت کئی ملکوں کےنام ہوسکتے ہیں۔
LOADING...
امریکا کی جانب سے سفری پابندیوں کی خبروں پر بین الاقوامی امور کے ماہر فیض رحمان نے کہا کہ پاکستان پرسفری پابندی کا امکان نہیں، جوڈرافٹ تیارہورہاہےاس میں پاکستان کانام نہیں، ٹرمپ نےدہشت گردحوالےکرنے پرپاکستان کاشکریہ اداکیا۔دوسری جانب ماہربین الاقوامی امور ہمابقائی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر پابندی کا امکان نہیں۔
تاہم اسکروٹنی بڑھ سکتی ہے اور مشکوک قسم کے لوگوں کو امریکا کا ویزا نہیں ملے گا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دستخط سے سفری پابندی کا حکم نامہ جاری ہوگا۔ اس فہرست میں افغانستان، عراق، ایران اورلبنان کا نام شامل ہوسکتا ہے تاہم لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ جنوبی کوریا، کیوبا، ہیٹی اور وینزویلا پر بھی پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔
مسافروں کی جانچ پڑتال کا نظام ٹھیک نہ رکھنے والے ملک زد میں آئیں گے، فہرست میں شامل ملکوں کے شہری امریکا نہیں جاسکیں گےممکنہ سفری پابندی والے ملک دو گروپوں میں تقسیم کیے جائیں گے، اورنج گروپ کے لوگ محدود تعداد میں امریکا کا سفر کرسکیں گے اور یلو گروپ کے ملکوں کو جانچ کا نظام ٹھیک کرنے کے لیے دو ماہ ملیں گے۔