خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں بجلی میٹر کی ملکیت کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کر کے بھائی، بہن اور ماں کو قتل کردیا۔ملزم کا والد سابق واپڈا ملازم تھا، جس کے نام سے گھر پر مفت بجلی کا میٹر لگا ہوا تھا، جس کی ملکیت پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ پبی چوکی درب میں پیش آیا، جہاں بجلی کے میٹر کی ملکیت پر بھائیوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ایک بھائی نے فائرنگ کر کے بہن، بھائی اور ماں کو قتل کر دیا۔
LOADING...