امریکی سفری پابندیوں کیلئے 43 ممالک کی فہرست تیار، پاکستان اورنج لسٹ میں شامل

List of 43 countries prepared for US travel restrictions, Pakistan included in orange list
 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 43 ممالک کے شہریوں پر امریکی سفری پابندیوں کی تجاویز دے دیں۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی نئی سفری پابندیوں کی فہرست میں 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے، اورنج لسٹ میں پاکستان بیلاروس، ہیٹی، میانمار، روس اور ترکمانستان شامل ہیں۔

LOADING...

اس لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے، اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یلو لسٹ میں 22 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز ہے ۔

اس یلو لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو تحفظات دور کرنے کے لیے 60 دن کا وقت دیا جائے گا جب کہ 11 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا،ایران، لیبیا اور شمالی کوریا ایسے ممالک ہیں جو ریڈ لسٹ میں شامل ہے، صومالیہ، سوڈان، شام وینزویلا اور یمن کو بھی ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے، ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کےشہری امریکہ کا سفرنہیں کرسکیں گے۔

بتایا جا رہاہے کہ امریکہ داخلے پر شہریوں کی پابندی کی وضاحت کیلئے پاکستان نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ہے، پاکستان نے امریکہ میں اپنے شہریوں کے داخل ہونے پر عائد ہونے والی ممکنہ سفری پابندیوں کی اطلاعات کے بعد وضاحت کے لیے امریکہ کے محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا، اس کی تصدیق امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کی۔

 اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں سے متعلق وضاحت کیلئے ہم امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم ان کی جانب سے اب تک ایسی کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں، اس متعلق تمام باتیں فی الحال خبروں پر مبنی ہے، اب تک کچھ بھی سرکاری طور پر سامنے نہیں آیا، ہم اب بھی تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔ 




اشتہار


اشتہار