وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم 19 سے 22 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے, اہم وفاقی وزرا اور سنئیر سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہونگے۔
LOADING...