امریکا کے شہر اورلینڈو میں چور نے گرفتاری کے ڈر سے تقریباً 22 کروڑ روپے کے ہیرے نگل لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیتھن لارنس گلائیڈر نامی 32 سالہ شہری نے 26 فروری کو اورلینڈو کے شاپنگ مال سے 769.000 کے ہیرے کی بالیوں کے دو جوڑے چوری کیے۔
جیتھن چوری کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پیچھا کیا اور اسے گرفتار کرلیا لیکن اس سے پاس سے کچھ نہ نکلادوران تفتیش ملزم نے کہا کہ کیا مجھے میرے پیٹ میں کچھ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا جائے؟ جب پولیس نے جیتھن کا ایکسرے کیا گیا جس کے بعد معلوم ہوا کے اس کے ہاضمے کی نالی میں کوئی چیز موجود ہے۔پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا یہ چیز چرائے گئے قیمتی ہیرے ہیں جس کے بعد وہ ان ہیروں کو قدرتی طور پر باہر آنے کا انتظام کررہے ہیں جبکہ ملزم پولیس کی گرفت میں ہے۔