پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار مستحق طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق بی ایس پروگرام میں داخل سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کو 13ویں جنریشن کے کور آئی 7 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
LOADING...
آن لائن درخواستوں کے لیے باضابطہ لنک جاری کر دیا گیا ہے، اور مزید تفصیلات پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔یہ اسکیم مسلم لیگ (ن) حکومت کا ایک نمایاں منصوبہ ہے، جسے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دور وزارت اعلیٰ میں شروع کیا تھا۔
درخواست دینے کا طریقہ:
- پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
- ”سی ایم لیپ ٹاپ پروگرام“ پر کلک کریں۔
- ”Apply Now“ پر کلک کریں۔
- ایک پورٹل کھلے گا، جہاں طلبہ کو اپنی تفصیلات بھر کر اکاؤنٹ بنانا
- ہوگا۔
نوٹ: درخواست گزار کا شناختی کارڈ نمبر (CNIC) لازمی طور پر اسی کے نام پر ہونا چاہیے۔
درخواست کے لیے درکار معلومات:
- نام
- ای میل
- فون نمبر
- شناختی کارڈ نمبر (CNIC)
- پاس ورڈ سیٹ کریں
- پاس ورڈ دوبارہ درج کریں
- کیپچا کوڈ درج کریں
- ”Sign Up“ پر کلک کریں
اہلیت کامعیار:
- پنجاب کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔
- کسی سرکاری یونیورسٹی یا کالج میں بی ایس پروگرام کے پہلے یا دوسرے سمسٹر میں داخلہ ہونا چاہیے۔
- سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز/یونیورسٹی میں پہلے پروفیشنل (اکیڈمک سیشن 2024) میں داخلہ ہونا ضروری ہے۔
- سرکاری یونیورسٹیز یا کالجز کے طلبہ کے لیے انٹرمیڈیٹ میں کم از کم 65 فیصد نمبر ہونا ضروری ہے۔
- سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز/یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے انٹرمیڈیٹ میں کم از کم 80 فیصد نمبر ہونا ضروری ہے۔
- درخواست گزار پہلے کسی لیپ ٹاپ اسکیم سے مستفید نہ ہو چکا ہو۔
مزید معلومات اور درخواست جمع کرانے کے لیے پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔