مسجد الحرام میں2 لاکھ افراد کا 50 کلومیٹر لمبا افطار دسترخوان؛ صفائی کتنی دیر میں مکمل ہوتی

50 km long Iftar table for 200,000 people in Masjid Al-Haram; How long does it take to complete cleaning?
مسجد الحرام میں روزانہ 2 لاکھ افراد کی افطار کے بعد صفائی کا عمل کتنی دیر میں مکمل ہوتا ہے؟حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں تقسیم کیے جانے والے افطار  کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے۔  افطار کا معیار یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں جن میں افطار کو صاف ستھری جگہ اسٹور کرنا، افطار کے اجزا کا آلودگی سے پاک ہونا اور اس کی پیکیجنگ کے درست ہونے کی تصدیق کرنا شامل ہے۔

LOADING...

اس کے علاوہ افطار کے اجزا کے معیار کی نگرانی بھی کی جاتی ہے اور نمونوں کو مسجد الحرام کی لیبارٹری میں بھیجا جاتا ہے جہاں مائیکرو بائیولوجیکل اور کیمیائی تجزیے کیے جاتے ہیں تاکہ زائرین کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر مسجد الحرام میں روزانہ 2 لاکھ سے زائد افراد میں افطار تقسیم کر رہی ہے۔

مسجد الحرام میں2 لاکھ افراد کا 50 کلومیٹر لمبا افطار دسترخوان؛ صفائی کتنی دیر میں مکمل ہوتی

مسجد الحرام میں2 لاکھ افراد کا 50 کلومیٹر لمبا افطار دسترخوان؛ صفائی کتنی دیر میں مکمل ہوتی
اس عمل میں 3 ہزار سے زائد ملازمین اور ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کی ٹیم شامل ہے جو روزانہ 3 ہزار 200 افطار دسترخوان کا انتظام کرتی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 50 کلومیٹر بنتی ہے۔حیرت انگیز طور پر اس بڑے پیمانے پر ہونے والی افطار کے بعد صفائی کا عمل صرف 5 منٹ کے اندر مکمل کر لیا جاتا ہے۔ان تمام انتظامات میں صحت کے معیارات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔




اشتہار


اشتہار