اسلام آباد میں خواتین کیساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی

Video of robbery with women in Islamabad, 10 tola of jewelry and 2 million cash snatched
 ایف نائن پارک میں  خواتین کے ساتھ مبینہ ڈکیتی اور ہاتھا پائی کے دوران 10 تولہ زیوارت اور  20 لاکھ روپے نقدی چھین لی گئی۔ایف نائن پارک میں ایک معروف فوڈ چین کے سامنے سڑک پر خواتین کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

LOADING...

پولیس نےمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم جمال نے 23 فروری کی رات ساتھیوں کے ہمراہ خواتین کو زدوکوب کیا اور خواتین سے 10 تولہ زیوارت، 20 لاکھ نقدی چھینی لی۔

 ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ 23 فروری کا ہے جس پر مقدمہ درج ہوچکا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے برآمدگی کی اور چالان مجاز عدالت میں پیش کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔




اشتہار


اشتہار