LOADING...
گزشتہ روز پاک بھارت ٹاکرے میں اروشی نے نسیم شاہ کو نظر انداز کیا اور کسی اور کے ساتھ نظر آئیں اور انہی کے ساتھ تصاویر بنانے پر اکتفا کیا۔ بالی ووڈ اداکارہ کو دبئی میں پاک بھارت میچ کے دوران کچھ غیر متوقع مگر جانی پہچانی شخصیات کے ساتھ دیکھا گیاجن میں اداکار ایڈ ویسٹ وک بھی شامل تھے جو "گوسپ گرل" میں اپنے مشہور کردار چک باس کے لیے جانے جاتے ہیں۔
میچ کے دوران لی گئی ایک تصویر میں اروشی روٹیلا کو ایڈ ویسٹ وک، اوری اور کاروباری شخصیت ویدانت مہاجن کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا،اس تصویر میں روٹیلا بھارتی ترنگا فخریہ انداز میں تھامے مسکراتی نظر آئیں، کل روٹیلا کی سالگرہ بھی تھی۔ایک مداح نے اس پر مزاحیہ انداز میں پوچھایہ وہاں کیا کر رہی ہے جبکہ دوسرے نے لکھاچک باس کو بھارت کے لیے جوش میں دیکھنا آج کی سب سے پیاری چیز ہے۔
کچھ صارفین نے روٹیلا کے فرسٹ وومن والے خطاب کو لے کر چھیڑتے ہوئے تبصرہ کیا کہ پہلی عورت جو ٹیم انڈیا کے لیے نعرے لگا رہی ہے، پہلی عورت جو کرکٹ میچ دیکھ رہی ہے۔ روٹیلا کے مداحوں میں سےایک مداح نے لکھاکہ اسٹیڈیم میں بھارتی پرچم لہرانے اور 2025 میں 105 کروڑ کی کمائی کرنے والی پہلی اداکارہ جس کا فلمی گھرانے کا پس منظر نہیں ہے۔
انفلونسر اوری اور روٹیلا کے تعلقات اگرچہ نئے ہیں لیکن پہلے ہی کافی چہ مگوئیوں کا باعث بن چکے ہیں،دونوں کی دوستی کاآغازاس وقت ہوا جب اروشی روٹیلا نے آدر جین کی شادی میں اوری کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ تمہاری شادی میں شرکت کا انتظار نہیں کر سکتی،اس پر اوری نے جواب دیاکہ ہماری؟
اس نے مزید تجسس کو جنم دیا اور کچھ لوگوں نے تو یہاں تک سوچنا شروع کر دیا کہ شاید روٹیلا اوری سے شادی کرسکتی ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔ دیگر معروف شخصیات میں منور فاروقی، اوینیٹ کور، سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجہ کے علاوہ گلوکار عاطف اسلم بھی میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود تھے۔