آئیسکو نے اے ایم آئی میٹرز کے نرخ جاری کر دیے، نئے کنکشن مہنگے پڑیں گے

IESCO releases rates for AMI meters, new connections will be expensive
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اے ایم آئی میٹرز کے نرخ جاری کر دیے، جن کے مطابق صارفین کو نئے کنکشن کے لیے بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔آئیسکو کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل فیز کنکشن کے لیے 20 میٹر کیبل کے ساتھ اے ایم آئی میٹر کی قیمت 35 ہزار روپے جبکہ 40 میٹر کیبل کے ساتھ 38 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تھری فیز کنکشن کے لیے 20 میٹر کیبل کے ساتھ اے ایم آئی میٹر 65 ہزار روپے جبکہ 40 میٹر کیبل کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

LOADING...

آئیسکو کے مطابق اب تک ساڑھے پانچ لاکھ پرانے میٹرز کو اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کیا جا چکا ہے، جو صارفین کے لیے مفت فراہم کیے گئے تھے۔ تاہم، نئے کنکشنز کے لیے اے ایم آئی میٹرز کے چارجز لاگو ہوں گے۔یہ جدید میٹرز ابتدائی طور پر راولپنڈی سٹی، کینٹ اور ٹیکسلا ڈویژن میں نصب کیے جا رہے ہیں، جن سے صارفین کو بجلی کے بہتر انتظام اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی سہولت میسر آئے گی۔




اشتہار


اشتہار