
LOADING...
واضح رہے کہ کشف علی اور صائم ایوب کی ویڈیو مغربی لندن میں ایک ساتھ دکھائی دی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ ویڈیو میں دونوں کو بولنگ کرتے، خوشی سے باتیں کرتے اور سیلفیاں لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے مداحوں میں تجسس پیدا کیا۔22 سالہ کرکٹر صائم ایوب فی الحال لندن میں اپنے ٹخنے کی انجری کے علاج کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔
اس انجری کے باعث وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شریک نہیں ہو سکےسوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں میں کہا جا رہا تھا کہ کشف علی اور صائم ایوب لندن میں ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ کشف علی کی اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں شیئر کی گئی ویڈیوز نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی، جس کے بعد صارفین نے دونوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
تاہم کشف علی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک اتفاقی ملاقات تھی، اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اہم مسائل پر توجہ دینے کے بجائے غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ اہم مسائل پر توجہ دے، نہ کہ غیر متعلقہ خبروں کو اہم بنا کر عوام میں پھیلائے۔