سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے جامع صحت کے اصول وضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر کو لازمی قرار دیا گیا ہے، مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
LOADING...
سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کیلئے منیجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے، عمرہ زائرین کوویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرناہوگا۔ پاکستان سمیت نائجیریا، افغانستان اور دیگر پولیو متاثرہ ممالک کے زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔عمرہ زائرین کو بائیویلنٹ اور ان ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسین لگوانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین لازمی لگوانے کا کہا گیا ہے۔ زرد بخار سے متاثرہ ممالک کے زائرین کو سرٹیفکیٹ ساتھ لانا ہوگا، زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ اور دیگر بیماریوں کیخلاف معمول کی ویکسی نیشن مکمل کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔