اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی سہولت فراہم

Providing great convenience to those wishing to obtain a weapon license
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے عوامی سہولت کیلئے انقلابی اقدام اٹھا لیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا تمام عمل آن لائن کر دیا, شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، اسلحہ کیٹیگری میں تبدیلی، گولیوں میں اضافے کی درخواست، اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی، ڈوپلیکیٹ لائیسنس، موجودہ اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

LOADING...

نئے ماڈیول کے مطابق پنجاب بھر میں موجود شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کی درخواست آن لائن دیں گے اور اب شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حوالے سے دفاتر کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔  ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ لائسنس میں تبدیلی کیلئے تمام متعلقہ کاغذات سے لیکر قانونی فیس تک آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے اشتراک سے اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔

شہری دیئے گئے لنک http://pal.nadra.gov.pk/pal پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔  محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول کے استعمال بارے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس میں تبدیلی کیلئے آنے والے شہریوں کو آن لائن موڈیول بارے آگاہی دیں۔

کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس

 نادرا ہر قسم کے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے علاوہ ٹیسلن کارڈز، سمارٹ کارڈز اور کمپیوٹرائزڈ کتابچہ سمیت کثیر الجہتی مصنوعات فراہم کرنے فراہم کرنے کی صلاحیتوں کاحامل ہے،نادرا تین مختلف حکومتوں ؛ وفاقی حکومت، سندھ صوبائی حکومت اور پنجاب صوبائی حکومت کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو نیشنل ڈیٹا بیس آرگنائزیشن (این ڈی او) کے طور پر 1998میں وزارت داخلہ، حکومت پاکستان کے تحت ایک منسلک محکمہ کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔
 
اشتہار

اشتہار