بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب بننے والے نوجوان آسٹریلوی کرکٹر سیم کونسٹاس کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں ایک مداح اپنی گاڑی کا نقصان کروا بیٹھاواضح رہے کہ سیم کونسٹاس آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی ہیں جنہوں نے حال ہی میں آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف میچ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اپنے دلیرانہ بلے بازی کے انداز سے دنیا بھر کرکٹ شائقین کو حیران کیا تھا۔
LOADING...
بھارت کے خلاف اپنے شاندار ڈیبیو کرنے کے بعد سیم کونسٹاس آسٹریلیا میں بہت مقبول ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی فین فالوونگ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور لوگ انکے ساتھ سیلفی بنوانے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔ان کی مقبولیت کا ثبوت اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر ملتا ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک پرجوش مداح نوجوان کرکٹر کے ساتھ سیلفی بنوانے کے لیے بے تاب تھا۔
مداح سیم کونسٹاس کو گزرتا دیکھ کر تیزی سے اپنی گاڑی گھما کر پارکنگ میں کھڑی کرتا ہے مگر ہینڈ بریک لگانا ہی بھول جاتا ہے۔ مداح گاڑی سے اتر کر سیم کونسٹاس کے ساتھ سیلفی بنوانے ان کے قریب جانے ہی لگتا ہے کہ گاڑی آگے بڑھ جاتی ہے اور سامنے کھڑی گاڑی سے ٹکرا جاتی ہے۔ مداح پوری کوشش کرتا ہے کہ وہ گاڑی کو روک سکے مگر لڑکھڑا جاتا ہے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور آسٹریلیا کے ابھرتے نوجوان کھلاڑی سیم کونسٹاس نے ایک بار پھر خبروں میں جگہ بنا لی ہے۔