بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ گوری خان کی تصاویروائرل ہونے کے بعددعویٰ کیاگیاتھا کہ گوری خان نے اسلام قبول کرلیاہے،تاہم اب ان تصاویرکی حقیقت سے پردہ اٹھ گیاہے۔ شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ گوری چھبر خان کاشمار بالی ووڈ کی مشہورترین جوڑیوں میں ہوتاہے،شاہ رخ خان مسلمان اور گوری خان ہندو ہیں، تاہم ان کی ذاتی زندگی مذہبی اختلافات سے کبھی متاثر نہیں ہوئی۔
LOADING...
شاہ رخ خان اورگوری خان 1991 ءمیں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،اس حوالے سے شاہ رخ خان کاکہناہے کہ ہم نے گھرمیں سیکولرماحول برقراررکھاہواہے جہاں دونوں مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے اور خوشیاں اور تہوار ساتھ منائے جاتے ہیں۔ کئی انٹرویوز میں شاہ رخ خان اور گوری خان نے بتایا ہے کہ کس طرح ان کے بچوں آریان خان اور سوہانا خان کو دونوں مذاہب کی روایات پر عمل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اور وہ اپنی سیکولر خاندانی اقدار کو ظاہر کرتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان اورگوری خان کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن کے ساتھ دعویٰ کیا گیاکہ شاہ رخ خان نے گوری خان کا مذہب تبدیل کرکے انہیں دائرہ اسلام میں داخل کرلیا ہے اور انہوں نے گوری کو مکہ مکرمہ کی زیارت بھی کرائی ہے۔ان تصاویر میں شاہ رخ خان اور گوری خان کو مکہ میں خانہ کعبہ کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں،تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ آن لائن گردش کرنے والی شاہ رخ خان اورگوری خان کی تصاویر اصلی نہیں بلکہ اے آئی سے تیار کردہ جعلی تھیں۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مشہور شخصیات کو جعلی تصاویر کا نشانہ بنایا گیا ہو،اس سے قبل دپیکا پڈوکون سے لے کر ٹیلر سوئفٹ تک متعددشوبز ستاروں کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔