بالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈین اداکار اکشے کمار کی بہن کی بیٹی سمر بھاٹیا بالی ووڈ میں جلد ڈیبیو کرنے والی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی بھانجی سمر بھاٹیا ہدایتکار سری رام راگھون کی فلم ’اکیس‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں جس میں وہ امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی، جو رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
LOADING...
اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش میری ماں آج زندہ ہوتیں، تو وہ کہتیں سمر پتر، تو کمال ہے۔‘اکشے کمار کی اس جذباتی پوسٹ پر ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی محبت کا اظہار کیا جارہا ہے اور مداح ان کی بھانجی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر ہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’اکیس‘ مڈہوک فلمز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے، جس میں دھرمندر اور جیدیپ اہلاوت بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ 2025 میں روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی، اجے دیوگن کے بھانجے امان دیوگن اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔