معروف بھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کر لیا

The wife of a famous Indian actor has converted to Islam.
بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اہلیہ میلانا کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساحل خان نے مداحوں کو اطلاع دی۔ساحل خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میری اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

LOADING...

’خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘، بھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیااپنی پوسٹ میں ساحل خان نے لکھا کہ’ اس خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں، اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے ‘۔واضح رہے کہ ساحل خان نے گزشتہ برس یورپ سے تعلق رکھنے والی 22سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، میلانا سے متعلق ساحل خان نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے تعلیم سے فراغت کے بعد ان سے شادی کی ہے۔اس سے قبل ساحل خان نے 2003 میں نگار خان سے شادی کی تھی لیکن شادی کے 2سال بعد ہی جوڑے میں علیحدگی ہوگئی تھی۔





اشتہار


اشتہار