تاج محل، دنیا کے سات عجائبات میں سے فن تعمیر کا ایسا شاہکار ہے جو فارسی، عثمانی، ہندوستانی اور اسلامی طرزتعمیر کا خوبصورت امتزاج پیش کرتا ہے،یہ شاندار سفید سنگ مرمر کا مقبرہ مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے 1632 میں اپنی محبوب بیوی ’ممتاز محل‘ کی یاد میں تعمیر کروایا تھا ۔یہ محبت کی علامت مقبرہ 1632ء سے 1650ء تک کل 25 سالوں میں مکمل ہوا تھا۔
تاج محل دریائے جمنا کے دائیں کنارے 17 ہیکٹر پر محیط ایک وسیع مغل باغ میں واقع ہے،یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مطابق، تاج محل کے مرکزی معمار استاد احمد لاہوری تھے،استاد احمد لاہوری اپنے دور کے بہترین معماروں میں سے ایک تھے جنہیں ان کی خدمات کے عوض 10 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی، جو افراط زر کے لحاظ سے آج کےجدید دور کے کئی بڑے بڑے CEO’s کی سالانہ کمائی سے بھی زیادہ ہے،استاد احمد لاہوری نے شاہ جہاں کے مشہور ’ لال قلعہ’ کے لیے بھی اپنی مہارت پیش کی۔