مونگ پھلی بیچنے والی پشاور کی کمسن بچی کو 6 زبانوں پر عبور، وائرل ویڈیو

Young girl from Peshawar who sells peanuts speaks 6 languages, viral video
کئی انسان مختلف زبانوں کو عبور رکھتے ہیں لیکن پشاور میں مونگ پھلی فروخت کرنے والی یہ بچی انگریزی سمیت چھ مختلف زبانوں پر مکمل عبور رکھتی ہےانسان ایسی خداد صلاحیتوں سے مالا مال ہوتا ہے کہ بعض اوقات دیکھنے والے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ پشاور کے پسماندہ علاقے میں ایسی ہی ایک بچی ہے جو مونگ پھلی، سورج مکھی کے بیج اور مختلف اسنیکس فروخت کرتی ہے لیکن مقامی زبان کے ساتھ وہ انگریزی اور دیگر زبانیں بھی فرفر بولتی ہے۔

LOADING...

یہ حیرت انگیز بچی شمائلہ ہے جس نے کبھی اسکول کا رخ نہیں کیا بلکہ اس کی تعلیم وتربیت گھر کے اندر ہی ہوئی ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پراعتماد انداز میں فرفر انگلش بولتے ہوئے انٹرویو دے رہی ہے۔یہ لڑکی جس کی عمر 10 سال کے لگ بھگ ہے پشاور کے پہاڑی علاقے کے دامن میں ایک اسٹال لگا کر سیاحوں کو مونگ پھلی، سورج مکھی کے بیج اور مختلف اسنیکس فروخت کرتی ہے۔

غالباً ایک مقامی سیاح نے اس کی اس حیرت انگیز صلاحیتوں کا دیکھتے ہوئے اس کا مختصر انٹرویو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔لڑکی جس نے انٹرویو میں اپنا نام شمائلہ بتایا اور خاندان کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس کی والدہ چترالی جب کہ والد کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ مونگ پھلی، پھولوں کے بیج اور مختلف اسنیکس فروخت کرتی ہےشمائلہ نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی اسکول نہیں گئی بلکہ اس کی تعلیم وتربیت گھر میں ہی ہوئی اور بھائی اس کو تعلیم دیتا ہے۔

اس نے بتایا کہ وہ چھ زبانوں کو روانی سے بولنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان زبانوں میں چترالی اور پشتو کے علاوہ انگلش، اردو، پنجابی اور سرائیکی شامل ہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سمیٹ چکی ہے اور اب تک ہزاروں افراد اس کو دیکھ اور لائیک کر چکے ہیں۔ سینکڑوں صارفین بچی کی خداد صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار