دبئی مین خاتون سونے کی جیولری بونٹ پر رکھ کر بھول گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا انفلوئنسر لیلافشنکر نے انسٹاگرام پر دبئی کی سیفٹی سے متعلق ایک پرینک کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
LOADING...
بعدازاں لیلا نے کہا کہ آدھا گھنٹہ ہوگیا ہے اور کسی نے سونے کو ہاتھ نہیں لگایا، اب آپ مجھے بتائیں کیا دبئی دنیا کا سب سے محفوظ شہر نہیں ہے؟وائرل ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ بھارت میں ہوتا تو ڈاکو زیورات کے ساتھ گاڑی بھی لے جاتے، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بہار یا اترپردیش‘ میں یہ پرینک کریں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے اوائل میں میریگولڈ ویلتھ کے بانی اور سی ای او اروند دتا نے دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، خاص طور پر دبئی، دنیا میں "آباد ہونے کے لیے بہترین جگہ” ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی جرم نہیں ہوتا۔ خواتین کے لیے سب سے زیادہ محفوظ جگہ ہے اور کلاس انفراسٹرکچر میں بہترین اور بہت سی چیزیں ہیں۔