سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔زید حسین نواز کا نکاح اور رسم حنا 25 دسمبر کو ہوئی جبکہ شادی خانہ آبادی 27 دسمبر اور ولیمہ 29 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔
LOADING...
بدھ کو نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کے موقع پر جاتی امرا کی رہائش گاہ کو قمقموں سے روشن کر دیا گیا۔نکاح کی تقریب میں500جبکہ ولیمہ میں 700 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ شادی کی تقریبات میں امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، عرب امارات اور بھارت سے مہمان آئیں گے۔
شادی میں شرکت کیلئےحسین نواز،ان کی فیملی اور ان کی بہن عاصمہ نواز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مہمانوں کی سکیورٹی کا انتظام پنجاب پولیس کرے گیرائے ونڈ میں جاتی عمرہ جانے والے راستوں کی آرائش کاکام جاری ہے،سڑک کے اطراف درختوں کو لائیٹں لگا کر نمایاں کیا جار رہا ہے جبکہ جگہ جگہ پھولوں کے گملے بھی رکھ دیے گئے ہیں۔