اسموک بم پھٹنے کے بعد فلسطینی کے جسم کے اندر سے دھواں نکلنے کی ہولناک ویڈیو

Horrifying video of smoke coming out of Palestinian's body after smoke bomb explodes
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کی نئی مثالیں قائم ہو رہی ہیں، دنیا جنھیں دیکھ کر ششدر ہے، لیکن عالمی طاقتیں اسرائیل کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہیں سوشل میڈیا پر شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جو ایک ایسے ہولناک منظر پر مبنی ہے جس میں ایک نوجوان زمین پر پڑا ہے اور اس کے بدن کے دو حصوں سے بہت تیزی کے ساتھ دھواں خارج ہو رہا ہے۔

LOADING...

اسموک بم کی اس ویڈیو نے آن لائن غم و غصے کو جنم دیا ہے، اس کی تصدیق الجزیرہ کے سند نے کی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک فلسطینی فوٹوگرافر نے پوسٹ کی تھی۔کئی فلسطینی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں ایک نوجوان فلسطینی شخص کے جسم کے اندر ’’دھوئیں کے بم‘‘ کے پھٹنے کے نتیجے میں دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اسموک بم نوجوان کے جسم کے اندر جا کر پھٹ گیا تھا، جس کی وجہ سے اس کی جان چلی گئی، یہ بم صہیونی فورسز کا نیا ہتھیار ہے جسے وہ فلسطینیوں پر آزما رہی ہیں۔





اشتہار


اشتہار