قومی ایئرلائن کا ایک اور طیارہ آپریشنل ہو کر فضائی بیڑے میں شامل

Another aircraft of the national airline becomes operational and joins the fleet
قومی ایئرلائن کا لمبے عرصے سے عارضی طور پر گراؤنڈ ایک اور طیارہ آپریشنل ہو کر فضائی بیڑے میں شامل ہوگیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کےآپریشنل بیڑے میں اضافے کا عمل جاری ہے، پی آئی اے کا ایک اور لانگ گراؤنڈ  اے ٹی آر ساختہ طیارہ آپریشنل ہوگیا، اے ٹی آر طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے کے گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی۔

LOADING...

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ایک ایئربس 320ساختہ طیارہ شامل کیا جا چکا ہے، سی ای او  پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے انتظامیہ شیڈول کی ریگولیرٹی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے، پی آئی اے کی آن ٹائم پرفارمنس کا حدف 90 فیصد مقرر کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کامیاب ہورہا ہے۔




اشتہار


اشتہار