اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں

Details of salary hike for Punjab Assembly members revealed
اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے  آگئیں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی، بل کی منظوری کے بعد اب صوبائی وزراء کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار کر دی جائے گی، بل کی منظوری کے بعد اب سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار کر دی جائے گی۔

LOADING...

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار کردی گئی، پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ 83 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار ہوئی ۔علاوہ ازیں بل کی منظوری کے بعد اب سپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی، اب ایڈ وائزر کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی۔ 



اشتہار


اشتہار