نواز شریف کے پوتے زید حسین کی بارات کی ویڈیو وائرل

Video of Nawaz Sharif's grandson Zaid Hussain's wedding procession goes viral
پاکستان کے 3 بار وزیرِ اعظم بننے والے سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے بانی رہنما، میاں محمد نواز شریف کے پوتے زید حسین کی شادی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔نواز شریف کے پوتے، حسین نواز کے بیٹے زید حسین اپنی زندگی کی نئی اننگ شروع کر چکے ہیں۔

LOADING...

زید حسین کی شادی سے متعلق متعدد پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر تاحال زید کی دلہنیا کی تو تصویر سامنے نہیں آ سکی مگر مریم نواز اور ان کی بیٹی ماہ نور صفدر نے اپنے خوبصورت اور مہنگے پہناووں سے میلہ لوٹ لیا ہے۔

گزشتہ ہفتے سے ہی مریم نواز کی جانب سے شادی اور ولیمے میں زیب تن کیے گئے ملبوسات کی دھوم مچی ہوئی ہے۔مریم نواز کی تصاویر کے بعد اب زید حسین کی بارات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف، اسحاق ڈار، مریم نواز، شوہر محمد صفدر اعوان اور بیٹی ماہ نور صفدر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نواز شریف سے لے کر موجودہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور تمام اہم شخصیات کو سیاہ رنگ کے تھری پیس سوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ مریم نواز شریف نے ہلکے جامنی اور ان کی بیٹی ماہ نور صفدر نے گلابی رنگ کا پہناوے کا انتخاب کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اس شادی کی تقریبات پاکستان کے شہر لاہور کے قریبی علاقے جاتی امراء میں منعقد کی گئی تھیں۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار