انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی میں کوئی بے گناہ شہری گرفتار نہ ہو، وزیر اعظم کی ہدایت

انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی میں کوئی بے گناہ شہری گرفتار نہ ہو، وزیر اعظم کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران کوئی بے گناہ اور معصوم شہری گرفتار نہ ہووزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی کا عمل مؤثر بنانے۔ اور ان کے خلاف ٹھوس ثبوت حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

LOADING...

وزیراعظم نے ہدایت کی فساد پھیلانے والوں کیخلاف قائم کی گئی ٹاسک فورس کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں۔ اور وفاقی پراسیکیوشن سروس کو وزارت قانون کے تحت لانے کی ہدایت کی شہباز شریف نے اسلام آباد جیل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے اور اس حوالے سے فنڈز فوری جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ کہ وہ انتشار پھیلا کر تیزی سے مستحکم ہوتی معیشت کو سبوتاز کرنے کی سازش کرے۔ اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ انتشار اور فسادات میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے فوری گرفتار کیا جائے۔ اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران کوئی بے گناہ اور معصوم شہری گرفتار نہ ہو۔

اجلاس کو اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ اسلام آباد سیف سٹی کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ اور سیف سٹی کیمروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد جیل کی عمارت اگلے سال مارچ تک مکمل کر لی جائے گی۔




اشتہار


اشتہار