جاپانی وزیراعظم اشیبا شگیرو آئندہ ماہ کے اوائل میں ملائیشیا اور انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔
چیف کابینہ سیکریٹری ہایاشی یوشی ماسا نے بتایا کہ وزیراعظم 9 جنوری کو اپنے 4روزہ دورے میں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔