روسی صدر نے نئے بجٹ کی منظوری دے دی، فوج کے فنڈز میں بڑا اضافہ

Russian President approves new budget, major increase in military funding
روسی صدر پیوٹن نے فوج کیلئے 25 فیصد اضافے کے ساتھ 2025-2027 کے لیے نئے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی قانونی معاملات سے متعلق ویب سائٹ نے دستاویزات جاری کردی ہیں، جس میں دیکھا گیا ہے کہ منظورشدہ یا بجٹ فوج کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔

LOADING...

روس کے نئے مالی سال کے بجٹ میں فوجی اخراجات کے لیے فنڈز میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے جو سوویت یونین کے بعد شروع ہونے والی تاریخ کا سب سے خفیہ بجٹ ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجٹ کا تقریباً ایک تہائی حصہ عوامی اسکرونٹی کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں فوج کے لیے بڑا حصہ مختص کرنے کے تاثر کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جاری جنگ اور فوج کی مدد کے لیے بجٹ میں اضافے کے ساتھ سماجی ضروریات اور ٹیکنالوجی کی ترقی بھی ماسکو کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

روسی حکومت نے مذکورہ بجٹ کو متوازن قرار دیا ہے، جس میں رواں بروس کے 1.7 فیصد خسارے کے تخمینے کے مقابلے میں 0.5 فیصد خسارہ کم ہوگا اور کہا گیا ہے کہ اگلے تین برسوں کے دوران ریاستی قرضے بھی 20 فیصد کے ہدف سے نیچے رہیں گے۔



اشتہار


اشتہار