بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بہن ارپیتا خان کی رہائش گاہ پر خان فیملی اور دیگر رشتے دار جمع ہوئے۔ اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں۔
LOADING...
تقریب کی تمام وائرل تصاویر کے درمیان بجرنگی بھائی جان اداکار کی کیک کاٹتے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جسے میوزک کمپوزر ساجد واجد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ویڈیو میں سلمان خان کو اپنی بھانجی آیت کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں سلمان اپنی بہن ارپیتا خان شرما اور بہنوئی آیوش شرما کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ آیوش نے اپنی بیٹی آیت کو گود میں اٹھایا ہوا تھا اور وہ سلمان خان کے ساتھ کیک کٹوا رہی تھی۔سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے بھی اس خاص دن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ہے کہ ’’میرے مالک کا برتھ ڈے ہے، لو مالک‘‘۔
سلمان خان آج اپنی سالگرہ کے موقع پر سکندر کے ٹیزر سے مداحوں کو حیران کرنے کےلیے تیار تھے تاہم سابق وزیراعظم منمون سنگھ کے انتقال کےبعد اسے ملتوی کردیا گیا۔