سردیوں میں 70 ہزار روپے کا انڈہ کون کھائے گا؟

Who would eat an egg worth 70,000 rupees in winter?
سردیوں میں انڈے کی قیمت ویسے ہی بڑھ جاتی ہے، تاہم یہ کسی کو 70 ہزار روپے میں لے تو امیر شخص بھی اسے لیتے ہوئے ضرور سوچے گا۔ انڈہ چونکہ بیضوی شکل کا ہوتا ہے اور پوری طرح گولائی میں نہیں ہوتا، اس لے ایک مکمل نایاب گول انڈے کو حال ہی میں برطانیہ میں ایک نیلامی میں تقریباً 70 ہزار روپے (200 برطانوی پاؤنڈز) میں نیلام کیا گیا ہے اور خریدنے والے نے اسے بخوشی خریدا۔

LOADING...

 اس مکمل گول انڈے کو پہلے برک شائر کے لیمبورن سے تعلق رکھنے والے ایڈ پاونیل نامی شخص نے خریدا تھا اور اس کے لیے 150 پاؤنڈز ادا کیے تھے۔ پاونیل نے خریدنے کے بعد اس انڈے لوونٹاس (Iuventas) فاؤنڈیشن کو عطیہ کردیا جو کہ ایک خیراتی ادارہ ہے، یہ ادارہ آکسفورڈ شائر کے نوجوانوں کو لائف کوچنگ، رہنمائی اور دماغی صحت کی امداد فراہم کرتا ہے۔

سردیوں میں 70 ہزار روپے کا انڈہ کون کھائے گا؟
خیراتی ادارے نے بتایا کہ ابتدا میں ہمیں پاونیل نامی شخص کی طرف سے انڈے کی فروخت کی تجویز مضحکہ خیز لگی، تاہم خیال سے متفق ہونے کے بعد ہم نے اسے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔ لوونٹاس فاؤنڈیشن نے بتایا کہ اس رقم سے 13 سے 25 سال کی عمر کے بچوں کی ذہنی صحت کے لیے کام کیا جائے گا، ہم ضرورت مند نوجوانوں کی مدد بہتر طور پر جاری رکھ سکیں گے، ہم انڈے کی نیلامی سے خوش ہیں۔




اشتہار


اشتہار