سعودی عرب میں اس بار دیوالی منائی گئی؟ وائرل ویڈیو کا پول کھل گیا

Diwali was celebrated in Saudi Arabia this time? The viral video pool is open
ہر سال کی طرح اس سال بھی ہندو تہوار دیوالی کا جشن دنیا بھر میں منایا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔وہیں اس بار سعودی عرب میں بھی دیوالی کا جشن منانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہیں۔

LOADING...

ویڈیوز کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا کہ اس بار سعودی عرب بھی دیوالی کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان جمگ اٹھا۔ ویڈیو میں مرد اور برقعہ پوش خواتین کو اس نمائش کا نظارہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ ویڈیو سعودی عرب کی ہے۔

سعودی عرب میں اس بار دیوالی منائی گئی؟ وائرل ویڈیو کا پول کھل گیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سعودی عرب میں دیوالی کا جش‘، عرب دنیا تاریکی سے نکل کر روشنی کو گلے لگا رہی ہے۔
ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

فیکٹ چیک سے معلوم ہوا کہ مذکورہ ویڈیو پرانی ہے اور اس میں دکھایا جانے والا جش کا تعلق دیوالی سے نہیں ہے۔مزید آیا سعودی عرب میں آتش بازی کی کوئی حالیہ نمائش ہوئی ہے۔ ہمیں معلوم ہوا کہ دارالحکومت ریاض میں نومبر 2023 میں سعودی عرب کے ایکسپو 2030 کے لیے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

تاہم ویڈیو سے متعلق کچھ جگہوں پر فراہم کردہ تفصیلات اور دعوے کے مطابق یہ سعودی عرب کے قومی دن کا جشن منانے کی ویڈیو ہے لیکن ویڈیو کی درست تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی، مگر یہ ضرور واضح ہے کہ اس کا سعودی عرب میں رواں برس دیوالی کی تقریبات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔




اشتہار


اشتہار