مسجد نبوی؛ داخلی اور خارجی راستوں پر رہنمائی اور نشاندہی کے لیے رنگوں کا استعمال

Prophet's Mosque; Use of colors to guide and indicate entrance and exit routes
مسجد نبوی کے داخلی اور خارجی راستوں کو مختلف رنگوں سے مزین کردیا گیا تاکہ یہاں آنے اور جانے کے راستوں کی نشاندہی رہے۔عرب میڈیا کے مطابق مقدس مساجد کے امور کے نگراں ادارے نے مسجد نبوی سے باہر نکلنے اور داخل ہونے والوں کے لیے راستوں کو الگ الگ رنگوں سے نشان زد کیا ہے۔

LOADING...

اس اقدام کا مقصد مسجد نبوی آنے والے نمازیوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ مسجد سے باہر نکلنے کے راستوں کو خاص رنگ سے رنگا گیا۔ان مخصوص رنگوں کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والوں نمازیوں کو قیام گاہ جانے کے لیے مسجد کے درست دروازے سے باہر نکلنے میں آسانی ہوگی۔

مسجد نبوی؛ داخلی اور خارجی راستوں پر رہنمائی اور نشاندہی کے لیے رنگوں کا استعمال
علاوہ ازیں مسجد کے صحن میں بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جو صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک ماہرین کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔مسجد نبوی میں آنے والے والدین بچوں کو اس چائلڈ کیئر سینٹر میں چھوڑ سکیں گے اور اپنی عبادات یکسوئی اور زیادہ بہتر انداز سے کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 280 ملین سے زائد مسلمانوں نے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی سعادت حاصل کی تھی۔سعودی عرب کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک 10 ملین سے زائد مسلمانوں نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔




اشتہار


اشتہار