وزیر اعظم انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ، ولی عہد سے بھی ملاقات متوقع

The Prime Minister has left for Saudi Arabia to participate in the Investment Forum, and is also expected to meet the Crown Prince
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8 ویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے ، کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس تعلیم، توانائی،مالیات اورصحت پر توجہ مرکوز ہو گی۔

LOADING...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے ، ملاقات میں معیشت ،توانائی اوردفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔علاوہ ازیں وزیراعظم کا 31 اکتوبر کو دورہ قطر کا بھی امکان ہے، وزیراعظم کے دورے میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہو گی، وزیراعظم کوپ 29 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔





اشتہار


اشتہار