مفت خوری کا انجام،پولیس اہلکار نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا

The end of free eating, the policeman lost his job
 مفت خوری کا انجام،مفت شہد کھانے کے شوق میں پولیس اہلکار نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔  واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار نے سڑک کنارے ایک شہد فروش سے ایک ڈبی شہد لی لیکن جب شہد فروش نے اس سے قیمت ادا کرنے کا کہا تو اہلکار نے کہا کہ "اگلی بار شہد کی قیمت ادا کروں گا"۔ شہد فروش نے جب اہلکار کی اس بات پر اعتراض کیا اور کہا کہ "چچا تم نے شہد لیا ہے، سب دیکھ رہے ہیں، پیسے دو"، تو اہلکار نے جواب دیا کہ "چچا کہہ رہے ہو اور پیسے بھی مانگ رہے ہو"۔ 

LOADING...

دکاندار نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اہلکار رشید کو معطل کر دیا۔ ہیڈ کانسٹیبل رشید کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے واقعات میں سختی سے نمٹا جائے گا تاکہ عوام کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔




اشتہار


اشتہار