وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے کیلئے نئے ٹیکس نظام کی منظوری دیدی

The Prime Minister approved the new tax system for the salaried class
وزیراعظم شہباز شریف نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت ٹیکس گزاروں کیلئے پری فلڈ ریٹرن (PRE FILLED RETURN) نظام کی منظوری دیدی۔  وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2024-25ء سے گزشتہ روز تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کی پری فلڈ ریٹرن سسٹم کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور ان ہدایات پر 23ستمبر سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ 2025ء سے بزنس مین (افراد) پر بھی پری فلڈ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا نظام شروع کر دیا جائے گا۔

LOADING...

آغاز ہفتہ سے تنخواہ دار طبقہ جب ایف بی آر کی ویب سائٹ پر لاگ ان ہوا کرے گا تو اُس کے سامنے پری فلڈ ریٹرن کا تمام ڈیٹا آ جائے گا۔وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر بزنس مینوں کو بھی آٹومیٹ کرنے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نان فائلرز پر پابندیاں لگانے کی منظوری دی ہے، آئندہ دنوں میں نان فائلرز پر پابندیوں کا اطلاق ہو سکتا ہے۔




اشتہار


اشتہار