بھارتی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اصل وجہ کیا بنی؟ویڈیو وائرل

What was the real reason for the fall of the Indian helicopter? Video viral
بھارت میں فضا سے ایک ہیلی کاپٹر گرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس اور ویڈیوز کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے رودرپریاگ میں ’ ایم آئی 17‘ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک خراب ہیلی کاپٹر لے جایا جا رہا تھا، فضا میں اچانک یہ الگ ہو کر نیچے گر گیا۔

LOADING...

ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کے گرنے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے,یہ واقعہ بھارت کے مشہور مذہبی مقام کیدارناتھ میں پیش آیا, بتایا گیا ہے کہ کیدارناتھ دھام میں کرسٹل کمپنی کا ہیلی کاپٹر خراب ہو گیا تھا، جس کے بعد اسے لے جانے کے لیے ایم آئی-17 طلب کیا گیا، اس نے جیسے ہی ٹیک آف کیا، تھوڑی ہی دوری پر پہنچنے کے بعد اس سے منسلک خراب ہیلی کاپٹر ٹوٹ کر آسمان سے زمین پر آ رہا۔

حادثے کے وقت زمین پر آس پاس کوئی موجود نہ تھا، حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر اڑان کے بعد توازن کھو بیٹھا تھا، جو کہ کیدارناتھ سے گوچر ہیلی پیڈ تک لے جایا جا رہا تھا۔


حوالہ 

اشتہار


اشتہار