خیبر پختونخوا حکومت کا ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان

Khyber Pakhtunkhwa Government announces reward for identifying tax evaders
خیبرپختونخوا حکومت نے ٹیکس چوری اور فراڈ میں ملوث افراد کی اطلاع یا نشاندہی کرنے والوں کو انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے انعام دینے کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری اور فراڈ میں ملوث افراد کی اطلاع دینے والوں کے نام خفیہ رکھیں گے۔ 

LOADING...

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ اس انعامی نظام کیلئے قانونی تحفظ کی فراہمی کے ضوابط کا مقصد اس سلسلے میں آواز اٹھانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور یہ کام آخری مراحل میں ہے، شہریوں کی مدد سے ٹیکس چوری اور دھوکا دہی سے نمٹنے کیلئے اقدامات جلد ہی نافذ کئے جائیں گے۔



اشتہار


اشتہار